نئی دہلی میں صبح سویرے 4.0 شدت کا زلزلہ

نئی دہلی میں صبح سویرے 4.0 شدت کا زلزلہ

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ نئی دہلی اور مضافات میں 4.0 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی پانچ کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوف وہراس کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بجکر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے۔

Scroll to Top