پشاور:وزیراعلی خیبرپختونخوا کا تمام ڈپٹی کمشنرز کو رمضان المبارک کے دوران خصوص اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔وزیراعلی سیکرٹریٹ سے ڈی سیز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی سیز کو رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی پر نظر رکھنے کی ہدایات جاری کردئیے،مصنوعی قلت پیدا کرنے والے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے بھی ہدایات جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کے کنٹرول کےلئے کیمپس یا ڈیسک قائم کئے جائیں،تمام ڈی سیز 24 فروری تک تمام بڑے مارکیٹس میں کیمپس یا ڈیسک کا قیام یقینی بنائے، 21 فروری تک تمام مارکیٹس کی اسسمنٹ کی جائے اور رمضان المبارک کے آخر تک کارروائی جاری رکھی جائیں،مراسلے میں ٹریفک پولیس کو بھی ہدایات جاری کئے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کےلئے ٹریفک پولیس نے ساتھ ملکر اقدامات اُٹھائے جائیں،مارکیٹس اور رش والے جگہوں پر عارضی پارکنگ قائم کئے جائیں تاکہ بڑے شہروں میں رش نہ بن سکے تمام کی اضلاع کی انتظامیہ تاجر برادری کے ساتھ 21 فروری تک میٹنگز کریں
