سرد ہواؤں نے خیبرپختونخوا کا رخ کرلیا، موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کی پیشگوئی کردی

سرد ہواؤں نے خیبرپختونخوا کا رخ کرلیا، موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا میں اتوار کے روز موسم عمومی طور پر خشک اور سرد رہے گا۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع صاف جبکہ ہوائیں خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ کے مطابق پہاڑی علاقوں میں موسم مزید سرد ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کے باعث صوبے کے بالائی اضلاع میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، مالم جبہ، سیدو شریف، پشاور، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور ایبٹ آباد میں موسم سرد رہے گا۔

چترال اور دیر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ، مالم جبہ میں 0، پشاور میں 5، بنوں میں 10، ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 جبکہ ایبٹ آباد میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، چترال میں ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد، دیر میں 31 فیصد جبکہ پشاور میں 23 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک مگر سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم بالائی پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ مری اور گلیات میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا خدشہ ہے، جب کہ صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک مگر سرد رہے گا۔

Scroll to Top