سکیورٹی خدشات، سری لنکن ٹیم نے سیریز ادھوری چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

لاہور: دورہ پاکستان پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینجر کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واپس جانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ و وزیرداخلہ کچھ دیر بعد سری لنکن ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی پر بریفنگ دی جائے گی۔

اس سے قبل پاکستان کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے بھی آج کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا تھا۔

پاکستان ٹیم نے آج آرام کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم نے بھی شام میں شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ دو ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کچھ دیر میں سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سری لنکن کھلاڑیوں کے سیکیورٹی خدشات دور کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : چاندی کی قیمت میں اچانک ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا جانیں

چیئرمین پی سی بی نے سری لنکا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی، جنہوں نے ٹیم کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ مہمان کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کی درخواست کی تھی، تاہم سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو دورہ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اگر کھلاڑی دورہ ادھورا چھوڑتے ہیں تو ان پر دو سال کی پابندی عائد ہوگی۔

گزشتہ روز جی الیون کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Scroll to Top