وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد تینوں مسلح افواج کے سروسز ایکٹس میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے آرٹیکل 243 میں ترمیم کے تناظر میں یہ فیصلے کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مجموعی طور پر 6 قوانین میں ترامیم کی منظوری دی جن میں پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کے سروسز ایکٹس میں ترمیم بھی شامل ہے۔
ترمیم کے تحت فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر اور ایڈمرل آف دی فلیٹ کے عہدوں کو قانونی تحفظ دیا جائے گا۔
کابینہ نے چیف آف ڈیفنس سروسز کے نئے عہدے کی تشکیل کے لیے قانون سازی کی منظوری بھی دے دی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کمانڈر آف دی نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ کے عہدے کے قیام کے لیے بھی الگ قانون لانے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وفاقی آئینی عدالت سے متعلق نئی قانون سازی کے لیے بل لانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔
کابینہ کی منظوری کے بعد یہ تمام بل قومی اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے، جہاں سے منظوری کے بعد انہیں سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم منظور، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بن گئے
27ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بن گئے ہیں۔
آئینی ترمیم کے تحت پاکستان میں چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ قائم کر دیا گیا ہے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کیا گیا ہے۔





