مایہ ناز بیٹربابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے سابق کپتان شاہد آفریدی کا منفی ریکارڈ توڑتے ہوئے صفر پر آؤٹ ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں زمبابوے کے خلاف پہلے میچ میں بابر اعظم تین گیندیں کھیل کر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ، سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی

وہ بریڈ ایونز کی گیند پر امپائر کال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، اور اس طرح انہوں نے شاہد آفریدی کا وہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا جس کے تحت وہ بھی 8 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹی 20 میچ میں میچ وننگ نصف سنچری اسکور کی تھی، تاہم زمبابوے کے خلاف وہ مایوس کن طور پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے ساتھ وفاق کا غیر منصفانہ رویہ ناقابل برداشت ہے، معاون خصوصی شفیع جان

بابر اعظم اب تک ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 9 مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہو چکے ہیں، جب کہ شاہد آفریدی 8 مرتبہ صفر پر پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔

پاکستان کے لیے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عمر اکمل کے پاس ہے جو 10 مرتبہ ڈک پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد صائم ایوب ہیں جنہوں نے بھی 10 مرتبہ کھاتا کھولے بغیر پویلین کی راہ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں بارش ہوگی یا موسم خشک رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کامران اکمل اور محمد حفیظ بھی 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے حال ہی میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑا۔

Scroll to Top