سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج قیمت کتنی ہوگئی؟جانئے

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج قیمت کتنی ہوگئی؟جانئے

عالمی اور مقامی سطح پر آج جمعرات کے روز چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4,165 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔ اس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4,38,862 روپے پر برقرار رہی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3,76,253 روپے کی سطح پر مستحکم رہی، جس سے سرمایہ کار اور عام صارفین دونوں کے لیے سونے کے لین دین میں استحکام قائم رہا۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1.60 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 53.70 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 160 روپے کے اضافے سے 5,642 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 138 روپے کے اضافے کے ساتھ 4,699 روپے تک جا پہنچی۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں استحکام سرمایہ کاروں کے لیے مثبت اشارہ ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں حالیہ اضافہ مقامی مارکیٹ میں خرید و فروخت کے رجحانات کو متاثر کر سکتا ہے۔

Scroll to Top