ایم ون موٹروے پر رکاوٹوں کے ڈھیر، بحالی آپریشن تاحال جاری

پشاور ایم ون موٹروے کھولنے کے احکامات موصول ہونے کے باوجود موٹروے کی مکمل بحالی کا عمل تاحال مکمل نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق موٹروے کو کھولنے کے لیے گزشتہ 6 گھنٹوں سے آپریشن جاری ہے تاہم مختلف مقامات پر رکاوٹوں کے باعث ایم ون کو مکمل طور پر بحال کرنے میں انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹروے پر مختلف مقامات پر کھدائی، مٹی، ریت اور بجری کے ڈھیر موجود ہیں جبکہ متعدد مقامات پر کنٹینرز بھی بڑی تعداد میں کھڑے ہیں، جس کے باعث راستے کی بحالی میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

پشاور موٹروے کے مختلف انٹرچینجز کے سامنے بھی راستے بند ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، موٹروے پولیس کی جانب سے راستے کھولنے اور رکاوٹیں دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے اٹک پل سے رکاوٹیں ہٹانے اور ٹک ٹاک بنانے والے 8 پی ٹی آئی کارکنان پنجاب پولیس نے گرفتار کرلئے

ذرائع کے مطابق مٹی، ریت، بجری اور کنٹینرز بے ترتیبی سے رکھے جانے کے باعث ایم ون کو مکمل طور پر کھولنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

Scroll to Top