خیبرپختونخوا میں گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں جاری قیاس آرائیوں پر فیصل کریم کنڈی نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تبدیلی کے حوالے سے انہیں کوئی خاص علم نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا اگر میڈیا ہی گورنر لگائے گا تو پھر اللہ ہی حافظ۔
اپنی گفتگو میں انہوں نے پارٹی پالیسی کی بھی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ پارٹی کرے گی، وہ قابل قبول ہوگا۔
واضح رہے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی بھی خبریں سامنے آئی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے استعفیٰ دینے کو کہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے گورنر کے طور پر زیر غور ناموں میں سابق ایف آئی اے چیف بشیر میمن، سابق سینیٹر نہال ہاشمی اور کراچی میں ریٹائرڈ بریگیڈیئر حار ث نواز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر فیصل کریم کنڈی کا وزیر اعلی سہیل آفریدی کو مشورہ
یہ اقدام ایک وسیع سیاسی سمجھوتے کا حصہ ہے جس کے تحت دو صوبائی گورنریاں پاکستان پیپلز پارٹی کو اور دو پاکستان مسلم لیگ ن کو دی جائیں گی۔حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے، جو حکومتی اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔





