پاکستان میں ایم جی نے بنگو ای وی الیکٹرک کار کی قیمت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پاکستان میں ایم جی نے اپنی نئی الیکٹرک گاڑی بنگو ای وی کی قیمت کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ گاڑی شہری استعمال کے لیے تیار کی گئی ہے اور جدید فیچرز، بہتر رینج اور معقول کارکردگی پیش کرتی ہے۔

بنگو ای وی ایک سجیلا، ریٹرو سے متاثر ڈیزائن کی حامل ہیچ بیک کار ہے جو روزمرہ استعمال کے لیے موزوں ڈرائیونگ رینج فراہم کرتی ہے۔

اس میں چار افراد آرام سے سفر کر سکتے ہیں اور گاڑی کے اندر جدید ٹیکنالوجی جیسے ڈیجیٹل ڈسپلے اور موثر بیٹری کے آپشنز موجود ہیں۔

گاڑی میں 31.9 kWh کی لِی آئن فیرو فاسفیٹ بیٹری استعمال کی گئی ہے جو 67 ہارس پاور اور 150 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے والی الیکٹرک موٹر کے ساتھ جوڑی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق بنگو ای وی کی WLTP رینج 273 کلومیٹر ہے، جو روزانہ کے شہری سفر کے لیے کافی ہے۔

اس گاڑی میں فاسٹ اور اسٹینڈرڈ دونوں قسم کی چارجنگ کی سہولت دستیاب ہے۔ ڈی سی فاسٹ چارجنگ کے ذریعے 30 فیصد سے 80 فیصد چارج صرف 35 منٹ میں مکمل کیا جا سکتا ہے جبکہ اے سی چارجنگ میں 20 فیصد سے 100 فیصد چارجنگ کا وقت 5.5 گھنٹے ہے۔

سیفٹی کے حوالے سے گاڑی میں ڈوئل فرنٹ ائیر بیگز، اے بی ایس اور ای بی ڈی، ریئر پارکنگ سینسرز اور کیمرہ شامل ہیں، جو ڈرائیونگ کو محفوظ بناتے ہیں۔

پاکستان میں ایم جی نے بنگو ای وی کی قیمت 59 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی ہے، جس کے بعد یہ مقامی مارکیٹ میں الیکٹرک ہیچ بیک گاڑیوں کے شعبے میں ایک نئی پیشکش کے طور پر سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی پہلی خود چلنے والی کار، ڈرائیور کی ضرورت ختم

جبکہ دوسری جانب این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینئرز نے پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو مکمل کر لی ہے۔

یہ تجربہ نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے شعبہ کمپیوٹر انفارمیشن سائنس کی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، جس نے ایک سال کے اندر یہ پروجیکٹ میچیورٹی تک پہنچایا۔

ڈرائیور لیس کار چین سے درآمد شدہ الیکٹرونک وہیکل پر مبنی ہے، جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ربوٹکس، میپنگ، سینسرز اور اے آئی الگورتھم شامل ہیں۔ کار خودکار نظام کے ذریعے سڑک پر رواں دواں ہے اور روڈ ٹرائلز مکمل کر چکی ہے۔

این ای ڈی کے نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد خرم نے کہا کہ کار کے اسٹیرنگ کنٹرول، آبجیکٹ ڈیٹیکشن، لین ریکگنیشن، اسپیڈ لیمٹ ڈیٹیکشن اور سگنل لائٹ ریکگنیشن کے فیچرز پر کام جاری ہے، جس سے یہ مکمل آٹونومس ڈرائیونگ کے قابل ہو جائے گی۔

Scroll to Top