حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر

 وفاقی حکومت نےعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے اثاثوں کو عام کرنے سے متعلق قانونی عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور یہ اقدام آئی ایم ایف کی کسی اضافی شرط کے تحت نہیں بلکہ عملی اصلاحات کا حصہ ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارے نے شفافیت کے لیے سرکاری ملازمین کے اثاثے منظرعام پر لانے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : میٹرک آرٹس میں پاس کرنے والے طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

وزیر خزانہ نے بتایا کہ سول سرونٹس اور تمام اراکینِ پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ہر سال 31 دسمبر کو ویب سائٹ پر جاری کی جاتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیاکہ روزگار کی فراہمی براہِ راست حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ کردار نجی شعبے کو ادا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے کے لیے حکومت پر آئی ایم ایف کا شدید دباؤ تھا۔

اس سے قبل حکومت آئی ایم ایف کے دیگر مطالبات پورے کر چکی ہے جس کے باعث حال ہی میں 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوئی ہے۔

Scroll to Top