گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آج ہونیوالے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی فتح کی صورت میں قومی ٹیم کو بطور انعام ایک کروڑ کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں گورنر سندھ نےکہا کہ لندن میں ہوں لیکن دل اور دماغ دبئی میں ہونے والے پاک بھارٹ ٹاکرے پر لگا ہوا ہے۔
گورنر کامران ٹیسوری نے پاکستان کے جیتنے پر ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قوم کی دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں ، امید ہے ٹیم اچھا کھیلے گی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار کرکٹ کے میدان میں بھارت کو پچھاڑا ہے ، اب بھی پچھاڑیں گے ، قوم کی دعائيں ٹیم اور رضوان کے ساتھ ہیں۔