پی ایس ایل سیزن 11 کی ڈرافٹ کی تاریخ سامنے آ گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کی ڈرافٹ 30 جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔

پی ایس ایل مینجمنٹ نے ڈرافٹ سے قبل تمام انتظامات کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور ابتدائی تیاریوں کا عمل بھی جاری ہے۔

ڈرافٹ کے مقام اور حتمی تاریخ کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا، ڈرافٹ میں لیگ کی تمام 8 فرنچائزز کے مالکان، کوچز اور نمائندگان شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 11 کی ڈرافٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ایک دن کے وقفے میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت، نام سامنے آگئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں دو نئی ٹیموں حیدر آباد اور سیالکوٹ کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کی تعداد 8ہوگئی ۔

پی ایس ایل میں شامل دو نئی ٹیموں کے لیے نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا، نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوا جہاں مختلف پارٹیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہو اہے۔

نیلامی میں کامیاب ہونے والی دو پارٹیاں راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے اپنی اپنی ٹیموں کے نام منتخب کرنے کی مجاز تھی۔

Scroll to Top