خیبر میں باب خیبر کے سامنے ایک افسوسناک حادثے میں گاڑی اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام نے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کی ہے، جن میں منصور ولد عبدالقار، نعمان ولد مجیب، سہیل اور ضراب ولد خوشدل ودیگر شامل ہیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ حادثہ خیبر پختونخوا میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور حفاظتی اقدامات کی کمی کی یاد دہانی بھی کر رہا ہے۔





