قلعہ سیف اللہ کے سرحدی علاقے میں تحریک طالبان افغانستان نے ایک بار پھر اشتعال انگیز فائرنگ کی، جس میں انہوں نے کانیاں تھانہ سے فیصل پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فائرنگ بلا اشتعال کی گئی تھی، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل ظاہر کیا۔ اطلاعات کے مطابق، جوابی کارروائی میں تحریک طالبان افغانستان کے سات مختلف پوسٹس اور تھانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
کارروائی کے دوران مارٹرز، ڈرونز اور ٹینکوں سمیت جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، اور سیکیورٹی فورسز نے تمام اہداف کو پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ہدف بنایا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں تحریک طالبان افغانستان کے متعدد اہلکار زخمی یا ہلاک ہوئے، جس کے بعد دہشت گرد اپنے پوسٹس چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
مزید اطلاعات کے مطابق، پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں مکمل کنٹرول قائم رکھا اور کارروائی کے دوران ہر قدم پر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔





