مہویش قماس
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے وزیراعلی محمد سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر الزامات کے کیس میں عدم حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات اور اداروں کی ساکھ متاثر کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی، تاہم عدالت میں عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر وردہ کیس میں عدالت کا بڑا حکم جاری
واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔





