پشاور: طلباء کو ISPR کی رہنمائی میں قلعہ بالا حصار کی تاریخ اور دفاعی اہمیت سے آگاہی دی گئی

پشاور: پشاور میں خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلباء و طالبات نے آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جاری ونٹر انٹرنشپ کے دوران تاریخی قلعہ بالا حصار کا دورہ کیا۔

انٹرنشپ کا آغاز 12 جنوری سے ملک بھر میں کیا گیا، جس میں کے پی کے کے طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

انٹرنشپ کے دوران مختلف سیشنز اور اوٹ ڈور سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں، جن کا مقصد نوجوان نسل کو قومی سلامتی، تاریخ اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کرنا ہے۔

طلباء و طالبات نے قلعہ بالا حصار کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا اور قلعے کی تاریخی، دفاعی اور تہذیبی اہمیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر آئی جی فرنٹیئر کور نارتھ، میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست بھی منعقد کی، جس میں خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، درپیش چیلنجز اور پاک فوج و فرنٹیئر کور کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے طلباء کی دلچسپی کو سراہا اور ان کے سوالات کے مفصل جوابات دیے، جس سے شرکاء کو قومی سلامتی اور دفاع کے حوالے سے گہرائی سے آگاہی حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : چیف آف آرمی اسٹاف پولو اور نیزہ بازی چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر

دورے کے دوران طلباء و طالبات نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بعد ازاں شرکاء نے فرنٹیئر کور میوزیم کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں فرنٹیئر کور کی شاندار تاریخ، قربانیوں اور کامیابیوں سے روشناس کرایا گیا۔

شرکاء نے فرنٹیئر کور کی بے مثال قربانیوں اور خدمات کو سراہا اور اس مثبت اقدام کے لیے فرنٹیئر کور کا شکریہ ادا کیا، جس نے نوجوانوں کو وطن اور سلامتی کے فروغ کے لیے آگاہی دینے کا اہم کردار ادا کیا۔

Scroll to Top