ایران ،امریکہ مذاکرات یا کچھ اور !عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

ایران ،امریکہ مذاکرات یا کچھ اور !عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں خام تیل تقریباً 2 فیصد سستا ہو گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات سے متعلق خبروں کے مثبت اثرات عالمی تیل مارکیٹ پر واضح طور پر نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.07 فیصد کمی کے بعد 68.02 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 2.06 فیصد کمی کے ساتھ 63.80 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی امید نے عالمی سطح پر تیل کی رسد میں ممکنہ اضافے کے خدشات کو جنم دیا ہے، جس کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں اور قیمتوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت سے متعلق خبروں کے منظرِ عام پر آنے کے بعد مارکیٹ کا رجحان بدل گیا اور قیمتوں میں کمی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوتی ہے اور ایرانی تیل عالمی منڈی میں واپس آتا ہے تو آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھا جا سکتا ہے۔

Scroll to Top