پی ٹی آئی رہنما ،سابقہ وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ۔زرتاج گل نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر مسجد الحرام سے نئی پوسٹس شیئر کی ہیں
انہوں نے اپنے شوہر ہمایوں رضا خان اخوندو بیٹی کیساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا ہے ۔
خاتون سیاست دان نے طواف کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس سے متعلق انہوں نے بتایا ہے کہ اپنے لیڈر عمران خان کیلئے بھی عمر ہ ادا کیا ہے ۔
زرتاج گل وزیر نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دعا بھی کی ہے ۔





