ترلائی کلاں خودکش حملے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت، دہشتگرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی گئی اور اہم دہشتگردگرفتار

ترلائی کلاں خودکش حملے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت، دہشتگرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی گئی اور اہم دہشتگردگرفتار

ترلائی کلاں میں حالیہ خودکش حملے کی تحقیقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلیجنس ایجنسیز نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مارے اور متعدد دہشت گرد گرفتار کیے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کے مؤثر استعمال سے کی گئیں

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران خودکش حملہ آور کے چار سہولت کار گرفتار کیے گئے جبکہ حملے کے ماسٹر مائنڈ، جو داعش افغانی تنظیم سے تعلق رکھتا تھا، کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں کی گئی تھی۔

سیکورٹی ذرائع نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افغان طالبان کی سرپرستی میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں خطے اور عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

ذرائع نے آگاہ کیا کہ آپریشن کے دوران ایک جوان وطن کا بیٹا شہید ہوا اور تین اہلکار زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ، دہشت گردوں کے خلاف مزید انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں تاکہ حملے کے پشت پناہ نیٹ ورک کو مکمل طور پر ناکارہ بنایا جا سکے اور مستقبل میں ممکنہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کو روکا جا سکے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ اقدامات عوام کی حفاظت اور ملک میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے نہایت اہم ہیں۔

Scroll to Top