وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا تحفہ مغرب کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور پاکستان ان جنگوں میں شامل ہونے کی قیمت چکا رہا ہے۔
عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن سٹیٹ رہا ہے اور پچھلے چالیس سال سے ملک نے قربانیاں دی ہیں۔
وزیر قانون نے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک اتنی طویل مدت تک دہشت گردی کے خلاف اس عزم کے ساتھ نہیں لڑا جتنا پاکستان نے کیا۔
وفاقی وزیر قانون نے مسنگ پرسنز کے معاملے پر ایک نئی کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث بعض افراد مسنگ پرسنز کی فہرست میں شامل ہو جاتے ہیں، نئی کمیٹی ان معاملات کا جائزہ لے گی۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں شہریوں کو جلد اپیل کا حق مل جائے گا تاکہ انصاف میں شفافیت اور بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیشل اکنامک زون آرڈیننس کی واپسی انسانی غلطی تھی، اعظم نذیر تارڑ کی وضاحت
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ حکومت نے چند اہم فیصلے کیے ہیں جو جلد پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیے جائیں گے





