شٹر ڈاؤن کا خواب ٹوٹ گیا! بنوں کے تاجروں نے بازار کھلا رکھ کر پی ٹی آئی کو منہ کی کھانی پڑی

شٹر ڈاؤن کا خواب ٹوٹ گیا! بنوں کے تاجروں نے بازار کھلا رکھ کر پی ٹی آئی کو منہ کی کھانی پڑی

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو اعلان کردہ شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کو بنوں کی تاجر برادری نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ ضلع بھر میں تمام چھوٹے اور بڑے بازار کھلے رہے، جبکہ شہری معمول کے مطابق خرید و فروخت میں مصروف نظر آئے، جس سے شہر کی روزمرہ زندگی پر معمولی اثرات کے باوجود صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں رہی۔

ہڑتال کی کال کے باوجود تاجروں نے بازار کھلا رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ واضح پیغام دیا کہ وہ کسی بھی قسم کی غیر ضروری بندش کا حصہ نہیں بنیں گے اور عوام کی سہولت کو ترجیح دیتے ہیں۔

تاہم، ہڑتال کی کال کے باعث بعض مقامات پر شہریوں کو معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر خواتین کو آمد و رفت اور روزمرہ امور کی انجام دہی میں دشواری پیش آئی۔ شہریوں نے تاجروں کے اس فیصلے کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کی بندش سے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے، اس لیے بازار کھلا رکھنے کا اقدام انتہائی مثبت اور معاشرتی نقطہ نظر سے درست ہے۔

تاجر برادری اور شہریوں کی یکجہتی اس بات کا عندیہ دیتی ہے کہ عوام اور کاروباری کمیونٹی سیاسی ایجنڈوں سے زیادہ اپنی معاشی اور روزمرہ زندگی کو ترجیح دیتے ہیں۔ بنوں کے تاجروں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ شہر کے معمولات زندگی کو متاثر کرنے والی کسی بھی ہڑتال یا احتجاج میں شامل نہیں ہوں گے۔

اس فیصلے کے بعد شہر میں ٹریفک اور تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہیں اور عوام کی زندگی پر ہڑتال کا کوئی نمایاں اثر نہیں پڑا۔

Scroll to Top