عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں تقریر کے دوران وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ کو حاضرین میں سے کسی نے شٹ اپ کہہ دیا۔
اسلام آباد میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوران کشیدگی پیدا ہو گئی جب مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ جبری گمشدگیوں کے معاملے پر گفتگو کر رہے تھے اس دوران حاضرین میں سے کسی نے انہیں شٹ اپ کہہ دیا۔
واقعے کے بعد رانا ثنا اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہی وہ رویہ ہے جس کے تحت لوگ بات سننے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب کسی موضوع پر گفتگو کی جاتی ہے تو بعض حلقے تنقید برداشت کرنے کے بجائے شور شرابہ کرتے ہیں اور خود کو ایکسپوز کر لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگیاں اور تشدد کی شروعات ایک ساتھ ہوئی ہے اور ختم بھی ساتھ ہوں گی، یہ نہیں ہو سکتا کہ یہ جبری گمشدگیاں، یہ گرفتاریاں اور یہ چیک پوسٹیں پہلے ختم ہوں اور دہشتگردی بعد میں ختم ہو۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مغرب کی جنگوں میں شامل ہونے کی قیمت چکا رہا ہے، اعظم نذیر تارڑ
کانفرنس میں موجود شرکاء نے واقعے پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا تاہم تقریب کچھ دیر کی کشیدگی کے بعد دوبارہ جاری رہی۔





