باڑہ بازار میں جلسے کے دوران اے این پی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، متعدد افراد زخمی

باڑہ بازار میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے احتجاجی جلسے کے دوران پی ٹی آئی اور اے این پی کے کارکنوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق جلسے کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آ گئے اور صورتحال ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

اس دوران اینٹوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس سے متعدد کارکن زخمی ہوئے, کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی خاطر ہوائی فائرنگ کی۔

اے این پی ضلع خیبر کے صدر عبدالرزاق آفریدی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے غنڈہ گرد عناصر کے ذریعے اے این پی کے پرامن کارکنوں پر حملہ کروایا۔

اے این پی ضلع خیبر کے صدر عبدالرزاق آفریدی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد:یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم ،طالب علم جان کی بازی ہار گیا

عبدالرزاق آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی قیادت نے اس واقعے پر معافی نہ مانگی تو وہ آئندہ کسی بھی افتتاحی تقریب کو نہیں ہونے دیں گے۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top