سیکیورٹی فورسز نے پشین میں پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی ناکام بنا دی، 7خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پشین میں پاک افغان سرحد کے قریب ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پشین میں پاک افغان سرحد پر کی گئی کارروائی میں 7 رکنی دہشتگرد گروہ ہلاک ہو گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ گروہ خارجی کمانڈر بصیر کی ہدایت پر تخریب کاری کے ارادے سے سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

اس گروہ میں شامل خارجی کمانڈر نصیر کو 30 ستمبر کو ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان صوبہ ننگرہار،پکتیکااورخوست میں فتنہ الخوارج کےٹھکانوں پرسٹرائیک، 80سےزائدخارجی ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے دہشتگردوں کی تشکیل کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا اور علاقے کو کلیئر کر دیا۔

اس سےقبل خیبر پختونخوا کے محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بنوں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک گرفتار کمانڈر کو ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق زیرِ حراست دہشت گرد کمانڈر اسامہ عرف دانیال المعروف باغی اتوار کے روز دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، اسامہ نئی دہشت گرد تنظیم اتحاد المجاہدین پاکستان کا سرگرم رکن اور مبینہ ماسٹر مائنڈ تھا۔

Scroll to Top