افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا بھرپور ردعمل جاری، ایک اور پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا

افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر ردعمل جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں کشیدگی کے بعد پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے سرحدی علاقے میں افغان طالبان کی ایک پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا، کارروائی کے نتیجے میں مخالف فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کو ہر محاذ پر پاک فوج کے ہاتھوں مسلسل پسپائی کا سامنا ہے جبکہ سرحدی حدود کے دفاع کے لیے سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ملکی خودمختاری اور سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: افواج پاکستان کی بروقت کارروائی،افغان طالبان کا ڈرون جام کر کے گرایا

سیکیورٹی حکام کے مطابق صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Scroll to Top