تحمل کا مظاہرہ کریں اور احتجاج ہر صورت پرامن رکھیں، خواجہ آصف کی عوام سے اپیل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک ہیں اور پاکستان کو اس پر دلی رنج ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا  ہے کہ پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔

 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں دانشمندی، بردباری اور ذمہ داری کا مظاہرہ ناگزیر ہے۔

وزیر دفاع نے پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ احتجاج کو ہر صورت پرامن رکھا جائے اور ملک کے اندر کسی بھی قسم کی بدامنی یا نقصان سے بچا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شہری احتجاج کو پرامن رکھیں، ملک و قومی اداروں کے تحفظ کو ہم سب اپنی ذمہ داری سمجھیں، سید آغا راحت الحسینی حسینی

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اس نازک وقت میں قومی اتحاد اور استحکام ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے، لہٰذا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کریں۔

Scroll to Top