حکومت پاکستان اور عوام ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں،وزیر اعظم شہبازشریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 وزیر اعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی پر بھی گہری تشویش ظاہر کی اور کہا کہ یہ مسلمہ اصول ہے کہ سربراہان مملکت اور حکومت کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

وزیر اعظم نے اپنی اپیل میں امن، قانون اور عالمی اصولوں کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ عالمی سطح پر تعلقات اور خطے میں امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہری آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر صبر و تحمل اختیار کریں اور ملک میں انتشار و بدامنی سے گریز کریں، طاہر اشرفی

واضح رہے کہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے دوران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں۔ ایران نے ان کی شہادت کے بعد ملک بھر میں سات روزہ سرکاری اداروں کی بندش اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Scroll to Top