ایرانی فوج نے جاری جنگ کے دوران بھاری جانی و مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 800 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 5 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔
ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق، جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 1321 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔ ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران نے 17 امریکی فوجی اڈوں کو تباہ کیا ہے۔
ترجمان نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کی حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے، جس سے اس کی عالمی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کا ہوٹلوں میں پناہ لینا “ذلت آمیز پسپائی” کی نشانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان جنگ میں ثالثی کر رہا ہے ،امریکی نمائندہ خصوصی وِٹکوف کی تصدیق
ایرانی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ جب تک ایران کے مطالبات پورے نہیں ہوتے، امریکہ کو خطے سے جانے نہیں دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے، جبکہ صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔





