دفاعی معاہدہ، پاکستان کا فوجی دستہ سعودی عرب پہنچ گیا، سعودی وزارت دفاع

Pakistan SCO Summit 2026

سعودی وزارت دفاع نے دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پانے والے مشترکہ سٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت مشرقی سیکٹر میں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے فوجی دستے کی آمد کا اعلان کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سعودی وزارت دفاع نے کہا کہ یہ پاکستانی دستہ فضائیہ کے لڑاکا اور معاون طیاروں پر مشتمل ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ فوجی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانا اور آپریشنل تیاریوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے اوراس کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سلامتی اور استحکام کو تقویت دینا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی دفاع کا معاہدہ گزشتہ سال ستمبر میں طے پایا تھا۔اس اہم دفاعی معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سلامتی تعاون اور کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرنا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ سعودیہ کے دوران ایک تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے، اس معاہدے کو کئی دہائیوں میں پاک-سعودی دفاعی تعلقات میں سب سے بڑی پیش رفت قرار دیا گیا۔

پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی معاملات میں تعاون اور سلامتی سے متعلق ’باہمی دفاع کے سٹریٹجک معاہدے (جوائنٹ سٹریٹجک ڈیفنس ایگریمننٹ) کے تحت کسی ایک ملک کے خلاف بیرونی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top