وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی استنبول میں ترک ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کےاہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی استنبول میں ترک ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کےاہم امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے استنبول میں ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماوں کے درمیان دونوں جانب سے سیاسی، اقتصادی، سکیورٹی اور ثقافتی شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مسلسل استحکام اور وسعت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ترکیہ اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے فریم ورک کے تحت ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے آئندہ اجلاس کے جلد انعقاد پر اتفاق کیا۔

 یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر خارجہ نے دفاعی معاہدہ مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیدیا

اسحق ڈار اور ہاکان فیدان نے علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں علاقائی امن واستحکام کیلئے مل کرکام جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔

 دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام سٹریٹجک کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے۔

Scroll to Top