صوابی میں اسلحے کی نمائش اور سیاہ شیشوں والی گاڑیوں پر پابندی

صوابی: ڈپٹی کمشنر صوابی نے ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اسلحے کی نمائش اور گاڑیوں پر سیاہ شیشے لگانے پر پابندی عائد کر دی۔

ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت نافذ کی گئی ہے جو عید الفطر کے تیسرے روز تک برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: صوابی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، تین افراد جاں بحق، تین زخمی

Scroll to Top