چین میں کوئلے کی کان میں ہولناک دھماکے کے نتیجے میں 82 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ چین کے شہر چینگ زی کی لیوشین یو کوئلہ کان میں پیش آیا، جہاں گزشتہ شام گیس بھر جانے کے باعث زوردار دھماکہ ہوا۔ ابتدائی طور پر 8 ہلاکتوں کی اطلاع ملی تھی، تاہم بعد ازاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 82 تک پہنچ گئی۔
حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔





