عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو روز بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2200 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 660 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 22 ڈالر سستا ہو کر 4508 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
صرافہ بازار کے مطابق چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 8034 روپے پر برقرار رہی۔





