سوات میں آج سے شدید بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، موسمیات نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔
محکمہ موسمیات نے سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن اور گردونواح میں آج سے 12 مارچ کے دوران شدید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیاری کرلیں، ملک میں آج سے بارشیں اور برفباری شروع ہونے کا امکان
محکمہ موسمیات نے کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ، دریاؤں میں طغیانی اور راستوں کی بندش کا خدشہ ہے۔
موسمی حالات کے پیش نظر متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔