اسلام آباد: حکومت پاکستان نے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے اس فیصلے کے تحت 15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
مراسلے میں صوبوں کو توہین مذہب کے مواد کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی سفارشات بھی کی گئی ہیں۔
پنجاب، سندھ، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکرٹریز مذہبی امور کو ان سفارشات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا حکومت کے افغانستان سے مذاکرات کے لیے حکمت عملی طے
مذہبی شخصیات جیسے مولانا حنیف جالندھری، علامہ محمد افضل حیدری، مفتی منیب الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر ساجد میر اور مولانا عبدالمالک سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کر کے عوام میں آگاہی مہم چلائیں۔
یہ اقدام پاکستان میں ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے حوالے سے حکومتی عزم کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش ہے اور عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کے خلاف ایک اہم پیغام دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔