اے این پی کے سینئر رہنما و سابق ایم پی اے عالمگیر خلیل انتقال کر گئے

کاشف عزیز

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی عالمگیر خلیل (پشاور) رضا الٰہی سے انتقال کر گئے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بروز بدھ 5 اگست 2026ء کو صبح 10:00 بجے ان کے آبائی گاؤں پاوَکہ (گڑھی عبد القیوم خان) پشاور میں ادا کی جائے گی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے سابق رکن صوبائی اسمبلی عالمگیر خلیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اے این پی قيادت کا کہنا تھا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی قومی تحریک اور پارٹی کے لیے وقف کیے رکھی۔ وہ ایک بااخلاق، اصول پسند اور مخلص سیاسی کارکن تھے جنہوں نے کبھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے لیے عالمگیر خلیل کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان سے میڈیکل ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ پر پابندی غیر منصفانہ ہے، نثار باز خان

اے این پی اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

Scroll to Top