5 سے 7 ادارےجلد بیچنے کی کوشش کرینگے، جسمیں پی آئی اے 3مالیاتی ادارے اور 3 پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں شامل ہیں ، حکومت نومبر تک زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کو بیچنے کیلئے پر امید ہے ۔
عالمی قرض دہند ہ کو بتایاگیا کابینہ کمیٹی برائے نجکاری فیصلہ کرے گی ، آیا سب سے مہنگے روزو یلٹ ہوٹل کو بیچنا ہے یا مشترکہ لیز معاہدے کے تحت دینا ہے ۔
لیکن آئی ایم ایف کو بتایا گیا نیویارک سٹی حکومت نے معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس دیا تھا جو اس کی میعاد ختم ہونے سے سال قبل جولائی سے نافذ العمل ہے ۔ا س سے قریباً 80 ملین ڈالر نقصان ہوگا۔
آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ حکام متبادل کاروباری امکانات تلاش کررہے ہیں تاہم حکومت ایک کے بعد ایک مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کے باوجود روزو یلٹ ہوٹل کی نجکاری کے حوالے سے کوئی واضح فیصلہ نہیں کرسکی۔
آئی ایم ایف کو بتایا گیا سی سی او پی جلد ہی ہوٹل کی نجکاری کے طریقہ کار پر فیصلہ کرگے گی ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی سربراہی میں کمیٹی نے روزو یلٹ ہوٹل کی کھلی بولی کے ذریعے نجکاری کی سفارش کی ہے، لیکن سی سی اوپی نے ابھی تک کمیٹی کی رپورٹ کو فیصلے کیلئے نہیں اُٹھایا۔
نجکاری کمیشن نے آئی ایم ایف کو پی آئی اے جولائی تک بیچنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آئی ایم ایف کو بتایا گیا حکومت فیصل آباد ، اسلام آباد اور گوجرانوالہ کی پاورڈ سٹری بیوشن کمپنیاں دسمبر تک بیچنا چاہتی ہے ۔
حکومت زرعی ترقیاتی بینک بیچنے کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کررہاہے اسے امید ہے نومبر تک بینک فروخت ہوجائیگا۔حکام نے گذشتہ کئی مہلتیں ختم ہونے کے بعد ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن آئندہ ماہ بیچنے کی پھر یقین دہانی کرائی ہے ۔