آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی ، شہری خوشی سے نہال

آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی

آئی ایم ایف وفد کیساتھ انتہائی اہم مذاکرات میں وزارت توانائی حکام کیساتھ ٹیرف ری بیسنگ پر بات چیت ،بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی ۔

بجلی نرخوں میں کمی پر آئی ایم ایف نے گرین سگنل دیتے ہوئے نیپرا اور وزارت توانائی کو مشاورت کیساتھ فیصلہ کرنے کا اختیار دیا ہے ، اور وزارت توانائی حکام نے اپریل یا مئی سے بنیادی نرخوں میں زیادہ سے زیادہ 2روپے تک فی یونٹ کمی کرنے کی تجویز کا پلان آئی ایم ایف کیساتھ شیئر کیا۔

حکام کی جانب سے ڈسکوز کی نجکاری کاپلان بھی آئی ایم ایف کیساتھ شیئر کیاگیا ، وفد نے جنوری تک 2 ڈسکوز کی نجکاری ن ہونے اور ناقص کارکردگی پر ستخت تشویش کا اظہار کیا ۔

اپریل یا مئی سے بجلی کے فی یونٹ میں ایک سے 2 روپے تک کمی کی جاسکتی ہے، اس کا حتمی فیصلہ آئندہ ماہ ہوسکے گا۔

Scroll to Top