انگلش کرکٹ ٹیم کے جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔
انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 14 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔
وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی دھمکیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے، ایرانی سپیکر کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل
جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کے عظیم ترین بلے بازوں کی فہرست میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے اور اپنے مستقل مزاج کھیل کا ایک اور ثبوت پیش کیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران 15 ہزار 941 رنز اسکور کیے تھے۔





