امریکی دھمکیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے، ایرانی سپیکر کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکی دھمکیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔

قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر امریکی دھمکیوں کا کوئی نتیجہ نکلنا ہوتا تو امریکا آج اس بے بسی کی صورتحال سے دوچار نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو اپنی زبان اور بیانات پر قابو رکھنا چاہیے کیونکہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے ردعمل کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے خبردار کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو مسلح افواج مختلف انداز میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایک طرف امریکا ایران مذاکرات جاری، دوسری جانب صدر ٹرمپ کے جارحانہ بیانات نے نئی بحث چھیڑ دی

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکی جتنا چاہیں بیانات دیتے رہیں لیکن عملی اقدامات ایران ہی کرے گا۔

Scroll to Top