یورپ میں سورج آگ برسانے لگا، کئی ممالک میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز

یورپ میں شدید گرمی کی لہر کے باعث جرمنی، ڈنمارک، فرانس، اٹلی اور دیگر ممالک میں ریکارڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بعض علاقوں میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، جبکہ جرمنی میں 41.3 ڈگری سینٹی گریڈ کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور جرمنی کے بعد ڈنمارک میں بھی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

فرانس میں شدید گرمی سے درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اٹلی کے 18 شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ بھر میں شدید ہیٹ ویو برقرار، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

ماہرین نے اس غیر معمولی ہیٹ ویو کو موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے۔

Scroll to Top