وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ ایک سیاسی گروہ، جس کا سرغنہ چوری کے جرم میں سزا کاٹ رہا ہے
اس وقت فوج اور ایجنسیوں کو مسلسل ٹارگٹ کر رہا ہے، اور یہ گروہ وطن کی سالمیت کے بارے میں بے حس ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس ماحول میں جب فوج جعفر ایکسپریس کے یرغمالیوں کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے، ایسے وقت میں ملک میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اس وقت دہشت گردی کا بڑا ٹارگٹ بن چکا ہے، لیکن صوبائی حکومت کا ٹارگٹ اسلام آباد ہے۔
ان کے مطابق، یہ ملی بھگت ہے جس میں کچھ سیاسی گروہ فوج اور ایجنسیوں کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان فوج کو اپنی جماعت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے: خواجہ آصف
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے اور ہماری افواج روزانہ جانوں کی قربانی دے کر 25 کروڑ پاکستانیوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیاسی ٹولہ دراصل دہشت گردوں کا پارٹنر ہے اور ان دہشت گردوں کو پاکستان میں بسانے کی سہولت کاری کا کردار ادا کر رہا ہے۔