ڈیرہ اسماعیل خان: فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 بچے زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شیروکہنہ میں بھائیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی سطح پر ایک ذاتی تنازعے کے دوران پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں مفتی محمود اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

زخمی بچوں کو بھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب، کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری میں بھی فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں پشاور: پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کے دو الگ الگ واقعات، ایک شہید، ایک زخمی

ان کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں واقعات میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Scroll to Top