صائم ایوب کی حالت بہتر، آئندہ ہفتے فٹنس کا حتمی فیصلہ ہوگا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر، 22 سالہ صائم ایوب کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

صائم ایوب جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوئے تھے، اور ان کی ری ہیب کا عمل پاکستانی ٹرینر حنیف ملک کی نگرانی میں جاری ہے۔

برطانوی معالجین منگل کو صائم ایوب کا مفصل طبی جائزہ لیں گے، جس کے بعد ان کے مستقبل کے حوالے سے اپنی آراء پیش کریں گے۔ اس جائزے کے نتیجے میں، 11 اپریل سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 میں ان کی شرکت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی ڈومیسٹک کرکٹ کھلاڑیوں سے ملاقات، فٹنس اور ٹریننگ پر بات چیت

واضح رہے کہ صائم ایوب نے حالیہ دنوں میں باقاعدہ ٹریننگ شروع کر دی ہے اور پاکستانی ٹرینر حنیف ملک ان کی ری ہیب کے لیے لندن میں موجود ہیں۔

دائیں ٹخنے کی انجری کے باعث صائم ایوب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں پاکستان کی نمائندگی سے محروم رہے تھے۔

Scroll to Top