خیبر پختونخوا کے لوئر دیر سے افسوسناک خبر آگئی

خیبر پختونخوا کے لوئر دیر سے افسوسناک خبر آگئی

لوئر دیر میں افسوسناک واقعہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہوٹل مالک جاں بحق، ملزمان فرار

خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہوٹل مالک جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ لوئر دیر کے علاقے گل آباد بائی پاس روڈ پر رات کی تاریکی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے ہوٹل کے سامنے فائرنگ کر کے سعود مہمند المعروف سعود خان کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے نتیجے میں سعود خان شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے کیٹیگری بی ہسپتال چکدرہ منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے سعود خان ضلع مہمند کے رہائشی تھے اور گل آباد میں مقیم تھے۔ وہ بائی پاس روڈ پر قائم سعود مہمند ہوٹل کے مالک تھے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے، تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top