سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانئے

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانئے

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟ نئی قیمت سامنے آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی نظر آنے لگے، جہاں ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جو 1543 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے پر آ گئی ہے۔

صرافہ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں پر دباؤ آیا ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے رجحانات آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گے۔ سونے کے خریداروں اور سرمایہ کاروں کی نظریں اب عالمی مارکیٹ کی اگلی سمت پر مرکوز ہیں۔

Scroll to Top