پاکستان نے چار میچوں پر مشتمل ہاکی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔
میچ کا پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ جنوبی کوریا نے دوسرے کوارٹر میں پہلا گول کر کے برتری حاصل کی ۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے تیسرے کوارٹر میں شاندار گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ چوتھے کوارٹر میں ابوبکر نے مسلسل دو گول اسکور کر کے پاکستان کو 1-3 سے فتح دلا دی۔
یہ میچ دیکھنے کے لیے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہرہوگئے
خیال رہے کہ چار میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گاجہاں پاکستان کے پاس کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرنے کا بہترین موقع ہو گا۔





