ایشین گیمز میں میڈلز کی تقریب سے قبل بھارت کی پریشانیاں بڑھ گئیں؟

ایشین گیمز میں میڈلز کی تقریب سے قبل بھارت کی پریشانیاں بڑھ گئیں

 ایشیا کپ کی طرح ایشین گیمز میں بھی بھارتی ٹیم کی صدر اے سی سی محسن نقوی سے میڈلز لینے یا نہ لینے پر بھارتی میڈیا میں بحث چھڑ گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ایشین گیمز کی میڈلز تقریب میں موجود ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ آئندہ دنوں میں متوقع ہے، بھارت سمیت میڈیا کی تمام نظریں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کے شیڈول پر جم گئی ہیں۔

 ویمنز کرکٹ مقابلوں میں بھارتی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے،محسن نقوی کو میڈلز پیش کرنےکی ذمہ داری ملنے پر بھارت کو نئی مشکل کا سامنا ہوگا۔

اولمپک کونسل آف ایشیا کے قواعد کے تحت میڈلز تقریب میں کھلاڑیوں کی موجودگی ضروری ہے، میڈلز تقریب میں کسی بھی قسم کا احتجاج یا سیاسی مظاہرہ اولمپک کونسل آف ایشیا کے قواعدکی خلاف ورزی قرار دیا جاسکتا ہے،قواعد کی خلاف ورزی پر ڈسپلنری ایکشن کی گنجائش موجود ہے۔

بھارتی ٹیم نے میڈلز وصول کرنے سے انکار کیا تواولمپک کونسل آف ایشیا کے قواعد کے تحت بھارت کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔  قواعد کے تحت کارروائی میں میڈلز  واپس لینے سمیت دیگر سزائیں شامل ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی مینز اور ویمنز ٹیموں نے ایشیا کپ میں صدر اے سی سی محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی۔

Scroll to Top