آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد نے 8 اگست سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتیں یکم جولائی 2024 کی سطح پر واپس لانے کا مطالبہ کیا۔
اسلام آباد میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کارگو ٹرانسپورٹرز پر 7 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کم کرکے 2 فیصد کیا جائے۔
عہدیداروں نے کہا کہ نان کسٹم پیڈ سامان پر پوری گاڑی ضبط کرنے کا قانون واپس لیا جائے، مطالبات منظور نہ ہوئے تو 8 اگست سے گڈز ٹرانسپورٹ، کنٹینرز اور آئل ٹینکرز بند رہیں گے۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ احتجاج پرامن ہوگا، سڑکیں بند نہیں کریں گے، صرف گاڑیاں کھڑی کریں گے۔





